ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القيامة (75) — آیت 28

وَّ ظَنَّ اَنَّہُ الۡفِرَاقُ ﴿ۙ۲۸﴾
اوروہ یقین کرلے گا کہ یہ جدائی ہے۔ En
اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
En
اور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

28۔ 1 یعنی وہ شخص یقین کرلے گا جس کی روح ہنسلی تک پہنچ گئی ہے کہ اب، مال، اولاد اور دنیا کی ہر چیز سے جدائی کا مرحلہ آگیا ہے۔