ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القيامة (75) — آیت 27

وَ قِیۡلَ مَنۡ ٜ رَاقٍ ﴿ۙ۲۷﴾
اور کہا جائے گا کون ہے دم کرنے والا؟ En
اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
En
اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک کرنے واﻻ ہے؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

27۔ 1 یعنی حاضرین میں سے کوئی ہے جو جھاڑ پھونک کے ذریعہ سے تمہیں موت کے پنجے سے چھڑا لے۔ بعض نے اس کا ترجمہ یہ بھی کیا ہے کہ اس کی روح کون لے کر چڑھے گا ملائکہ رحمت یا ملائکہ عذاب؟ اس صورت میں یہ قول فرشتوں کا ہے۔