ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القيامة (75) — آیت 23

اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ ﴿ۚ۲۳﴾
اپنے رب کی طرف دیکھنے والے۔ En
اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
En
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

23۔ 1 یہ اہل ایمان کے چہرے ہونگے جو اپنے حسن انجام کی وجہ سے مطمئن، مسرور اور منور ہونگے۔ مذید دیدار الٰہی سے بھی لطف اندوز ہونگیں۔ جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے اور اہل سنت کا متفقہ عقیدہ ہے۔