ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القيامة (75) — آیت 10

یَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ یَوۡمَئِذٍ اَیۡنَ الۡمَفَرُّ ﴿ۚ۱۰﴾
انسان اس دن کہے گا کہ بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ En
اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
En
اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

10۔ 1 یعنی جب یہ واقعات ظہور پذیر ہونگے تو پھر اللہ سے یا جہنم کے عذاب سے راہ فرار ڈھونڈے گا، لیکن اس وقت راہ فرار کہاں ہوگی۔