ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المدثر (74) — آیت 48

فَمَا تَنۡفَعُہُمۡ شَفَاعَۃُ الشّٰفِعِیۡنَ ﴿ؕ۴۸﴾
پس انھیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہیں دے گی۔ En
(تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی
En
پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

48۔ 1 یعنی جو صفات مذکورہ کا حامل ہوگا، اسے کسی کی شفاعت بھی فائدہ نہیں پہنچائے گی، اس لئے کہ کفر کی وجہ سے محل شفاعت ہی نہیں ہوگا، شفاعت تو صرف ان کے لئے مفید ہوگی جو ایمان کی وجہ سے شفاعت کے قابل ہونگے۔