ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المدثر (74) — آیت 17

سَاُرۡہِقُہٗ صَعُوۡدًا ﴿ؕ۱۷﴾
عنقریب میں اسے ایک دشوار گھاٹی چڑھنے کی تکلیف دوں گا۔ En
ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے
En
عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

17۔ 1 یعنی ایسے عذاب میں مبتلا کروں گا جس کا برداشت کرنا نہایت سخت ہوگا، بعض کہتے ہیں، جہنم میں آگ کا پہاڑ ہوگا جس پر اس کو چڑھایا جائے گا (فتح القدیر)