ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المدثر (74) — آیت 16

کَلَّا ؕ اِنَّہٗ کَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیۡدًا ﴿ؕ۱۶﴾
ہرگز نہیں! یقینا وہ ہماری آیات کا سخت مخالف رہا ہے۔ En
ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے
En
نہیں نہیں، وه ہماری آیتوں کا مخالف ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

16۔ 1 یعنی میں اسے زیادہ نہیں دونگا۔ عنید اس شخص کو کہتے ہیں جو جاننے کے باوجود حق کی مخالفت کرے اور اس کو رد کرے۔