ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المدثر (74) — آیت 13

وَّ بَنِیۡنَ شُہُوۡدًا ﴿ۙ۱۳﴾
اور حاضر رہنے والے بیٹے (عطا کیے)۔ En
اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے
En
اور حاضر باش فرزند بھی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

13۔ 1 اسے اللہ نے اولاد سے نوازا تھا اور وہ ہر وقت اس کے پاس ہی رہتے تھے، گھر میں دولت کی فروانی تھی، اس لئے بیٹوں کو تجارت و کاروبار کے لئے باہر جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی بعض کہتے ہیں کہ اس کے تین بیٹے مسلمان ہوگئے تھے، خالد، ہشام اور ولید بن ولید (فتح القدیر)