ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ نوح (71) — آیت 22

وَ مَکَرُوۡا مَکۡرًا کُبَّارًا ﴿ۚ۲۲﴾
اور انھوں نے خفیہ تدبیر کی، بہت بڑی خفیہ تدبیر۔ En
اور وہ بڑی بڑی چالیں چلے
En
اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

22۔ 1 یہ مکر یا فریب کیا تھا بعض کہتے ہیں ان کا بعض لوگوں کو حضرت نوح ؑ کے قتل پر ابھارنا تھا بعض کہتے ہیں کہ مال واولاد کی وجہ سے جس فریب نفس کا وہ شکار ہوئے حتی کہ بعض نے کہا کہ اگر یہ حق پر نہ ہوتے تو ان کو یہ نعمتیں میسر کیوں آتیں؟ بعض کے نزدیک ان کا کفر ہی بڑا مکر تھا۔