ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ نوح (71) — آیت 20

لِّتَسۡلُکُوۡا مِنۡہَا سُبُلًا فِجَاجًا ﴿٪۲۰﴾
تاکہ تم اس کے کھلے راستوں پر چلو۔ En
تاکہ اس کے بڑے بڑے کشادہ رستوں میں چلو پھرو
En
تاکہ تم اس کی کشاده راہوں میں چلو پھرو En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

20۔ 1 یعنی اس زمین پر اللہ تعالیٰ نے بڑے بڑے کشادہ راستے بنا دیے ہیں تاکہ انسان آسانی کے ساتھ ایک دوسری جگہ، ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاسکے اس لیے یہ راستے بھی انسان کی کاروباری اور تمدنی ضرورت ہے جس کا انتظام کرکے اللہ نے انسانوں پر احسان عظیم کیا ہے۔