ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المعارج (70) — آیت 32

وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِاَمٰنٰتِہِمۡ وَ عَہۡدِہِمۡ رٰعُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۲﴾
اور وہ جو اپنی امانتوں کا اور اپنے عہد کا لحاظ رکھنے والے ہیں۔ En
اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں
En
اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

32۔ 1 یعنی ان کے پاس جو لوگوں کی امانتیں ہیں اس میں وہ خیانت نہیں کرتے اور لوگوں سے جو عہد کرتے ہیں انہیں توڑتے نہیں بلکہ ان کی پاسداری کرتے ہیں۔