ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المعارج (70) — آیت 19

اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ ہَلُوۡعًا ﴿ۙ۱۹﴾
بلاشبہ انسان تھڑدلا بنایا گیا ہے۔ En
کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے
En
بیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

19۔ 1 سخت حریص اور بہت جزع فزع کرنے والے کو ھلوع کہا جاتا ہے۔ جس کو ترجمے میں انسان کچے دل والا سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ ایسا شخص ہی بخیل و حریص اور زیادہ گریہ جاری کرنے والا ہوتا ہے۔