ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 50

وَ اِنَّہٗ لَحَسۡرَۃٌ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۵۰﴾
اور بے شک وہ یقینا کافروں کے لیے حسرت (کا باعث) ہے۔ En
نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے
En
بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

50۔ 1 یعنی قیامت والے دن اس پر حسرت کریں گے، کہ کاش ہم نے قرآن کی تکذیب نہ کی ہوتی۔ یا یہ قرآن بجائے خود ان کے لئے حسرت کا باعث ہوگا، جب وہ اہل ایمان کو قرآن کا اجر ملتے ہوئے دیکھیں گے۔