ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 46

ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡہُ الۡوَتِیۡنَ ﴿۫ۖ۴۶﴾
پھر یقینا ہم اس کی جان کی رگ کاٹ دیتے۔ En
پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے
En
پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

46۔ 1 خیال رہے یہ سزا، خاص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ضمن میں بیان کی گئی ہے جس سے مقصد آپ کی صداقت کا اظہار ہے۔ اس میں یہ اصول بیان نہیں کیا گیا ہے کہ جو بھی نبوت کا جھوٹا وعدہ کرے تو جھوٹے مدعی کو ہم فورا سزا سے دوچار کردیں گے لہذا اس سے کسی جھوٹے نبی کو اس لیے سچا باور نہیں کرایا جاسکتا کہ دنیا میں وہ مؤخذہ الہی سے بچا رہا۔