ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 42

وَ لَا بِقَوۡلِ کَاہِنٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، تم بہت کم نصیحت پکڑتے ہو۔ En
اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو
En
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے، (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

42۔ 1 جیسا کہ تم بعض دفعہ تم یہ دعوی کرتے ہو حالانکہ کہانت بھی ایک دوسری چیز ہے۔ قلت دونوں جگہ نفی کے معنی میں ہے یعنی تم نہ قرآن پر ایمان لاتے ہو نہ نصیحت پر عمل کرتے ہو۔