ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 36

وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِیۡنٍ ﴿ۙ۳۶﴾
اور نہ اس کے لیے زخموں کے دھوون کے سوا کوئی کھانا ہے۔ En
اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے
En
اور نہ سوائے پیﭗ کے اس کی کوئی غذا ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3 6 ۔ 1 بعض کہتے ہیں کہ یہ جہنم میں کوئی درخت ہے بعض کہتے ہیں کہ زقوم ہی کو غسلین کہا گیا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جہنمیوں کی پیپ یا ان کے جسموں سے نکلنے والا خون اور بدبودار ہوگا۔ اللہ ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔