ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 3

وَ مَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا الۡحَآقَّۃُ ؕ﴿۳﴾
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ ہو کر رہنے والی کیا ہے؟ En
اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟
En
اور تجھے کیا معلوم ہے کہ وه ﺛابت شده کیا ہے؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 گویا کہ تجھے اس کا علم نہیں، کیونکہ تو نے ابھی اسے دیکھا ہے اور نہ اس کی ہولناکیوں کا مشاہدہ کیا ہے، گویا مخلوقات کے دائرہ علم سے باہر ہے (فتح القدیر)