ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 29

ہَلَکَ عَنِّیۡ سُلۡطٰنِیَہۡ ﴿ۚ۲۹﴾
میری حکومت مجھ سے برباد ہو گئی۔ En
(ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی
En
میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

29۔ 1 یعنی جس طرح مال میرے کام نہ آیا، جاہ و مرتبہ اور سلطنت و حکومت بھی میرے کام نہ آئی۔ آج میں اکیلا ہی سزا بھگت رہا ہوں۔