ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 22

فِیۡ جَنَّۃٍ عَالِیَۃٍ ﴿ۙ۲۲﴾
ایک بلند جنت میں۔ En
(یعنی) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ میں
En
بلند وباﻻ جنت میں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

22۔ 1 جنت میں مختلف درجات ہیں ہر درجے کے درمیان بہت فاصلہ ہے جیسے مجاہدین کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ نے مجاہدین کے تیار کیے ہیں ان کے دو درجوں کے درمیان کا فاصلہ زمین و آسمان جتنا ہے۔ (صحیح مسلم)