ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القلم (68) — آیت 52

وَ مَا ہُوَ اِلَّا ذِکۡرٌ لِّلۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۵۲﴾
حالانکہ وہ تمام جہانوں کے لیے نصیحت کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ En
اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
En
در حقیقت یہ (قرآن) تو تمام جہان والوں کے لیے سراسر نصیحت ہی ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

52۔ 1 جب واقعہ یہ ہے کہ یہ قرآن جن و انس کی ہدایت و رہنمائی کے لئے آیا ہے تو پھر اس کو لانے والا اور بیان کرنے والا مجنون (دیوانہ) کس طرح ہوسکتا ہے؟