فَاجۡتَبٰہُ رَبُّہٗ فَجَعَلَہٗ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۵۰﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پھر اس کے رب نے اسے چن لیا، پس اسے نیکوں میں شامل کر دیا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کر کے نیکوکاروں میں کر لیا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اسے اس کے رب نے پھر نوازا اور اسے نیک کاروں میں کر دیا

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

50۔ 1 اس کا مطلب ہے کہ انہیں توانا اور تندرست کرنے کے بعد دوبارہ رسالت سے نواز کر انہیں اپنی قوم کی طرف بھیجا گیا، جیسا کہ (وَاَنْۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّنْ يَّقْطِيْنٍ 146؀ۚ) 37۔ الصافات:146) سے بھی واضح ہے۔