ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القلم (68) — آیت 47

اَمۡ عِنۡدَہُمُ الۡغَیۡبُ فَہُمۡ یَکۡتُبُوۡنَ ﴿۴۷﴾
یا ان کے پاس غیب کا علم ہے، تو وہ لکھتے جا تے ہیں۔ En
یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں
En
یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

47۔ 1 یعنی کیا غیب کا علم ان کے پاس ہے لوح محفوظ ان کے تصرف میں ہے کہ اس میں سے جو بات چاہتے ہیں نقل کرلیتے ہیں اس لیے یہ تیری اطاعت اختیار کرنے اور تجھ پر ایمان لانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔