ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القلم (68) — آیت 23

فَانۡطَلَقُوۡا وَ ہُمۡ یَتَخَافَتُوۡنَ ﴿ۙ۲۳﴾
چنانچہ وہ چل پڑے اور وہ چپکے چپکے آپس میں باتیں کرتے جاتے تھے۔ En
تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے
En
پھر یہ سب چپکے چپکے یہ باتیں کرتے ہوئے چلے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

23۔ 1 یعنی باغ کی طرف جانے کے لئے ایک تو صبح صبح نکلے دوسرے آہستہ آہستہ باتیں کرتے ہوئے گئے تاکہ کسی کو ان کے جانے کا علم نہ ہو۔