ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الواقعة (56) — آیت 90

وَ اَمَّاۤ اِنۡ کَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡیَمِیۡنِ ﴿ۙ۹۰﴾
اور لیکن اگر وہ دائیں ہاتھ والوں سے ہوا۔ En
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے
En
اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

90-1یہ دوسری قسم ہے، عام مومنین۔ یہ بھی جہنم سے بچ کر جنت میں جائیں گے، تاہم درجات میں سابقین سے کمتر ہوں گے۔ موت کا فرشتے ان کو بھی سلامتی کی خوشخبری دیتے ہیں۔