ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 76

مُتَّکِـِٕیۡنَ عَلٰی رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّ عَبۡقَرِیٍّ حِسَانٍ ﴿ۚ۷۶﴾
وہ ایسے قالینوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہیں جو سبز ہیں اور نادر، نفیس ہیں۔ En
سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
En
سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

76۔ 1 مطلب یہ ہے کہ جنتی ایسے تختوں پر بیٹھے ہوں گے جس پر سبز رنگ کی مسندیں، غالیچے اور اعلٰی قسم کے خوب صورت منقش فرش بچھے ہوں گے۔