ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 2

عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَ ؕ﴿۲﴾
یہ قرآن سکھایا۔ En
اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی
En
قرآن سکھایا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 کہتے ہیں کہ اہل مکہ کے جواب میں ہے جو کہتے رہتے یہ قرآن محمد کو کوئی انسان سکھاتا ہے بعض کہتے ہیں ان کے اس قول کے جواب میں ہے کہ رحمٰن کیا ہے؟ قرآن سکھانے کا مطلب ہے، اسے آسان کردیا، یا اللہ نے اپنے پیغمبر کو سکھایا اور پیغمبر نے امت کو سکھلایا۔ اس سورت میں اللہ نے اپنی بہت سی نعمتیں گنوائی ہیں۔ چونکہ تعلیم قرآن ان میں قدر ومنزلت اور اہمیت و افادیت کے لحاظ سے سب سے نمایاں ہے، اس لیے پہلے اسی نعمت کا ذکر فرمایا۔ (فتح القدیر)