ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القمر (54) — آیت 26

سَیَعۡلَمُوۡنَ غَدًا مَّنِ الۡکَذَّابُ الۡاَشِرُ ﴿۲۶﴾
عنقریب وہ کل جان لیں گے کہ بہت جھوٹا، متکبر کون ہے؟ En
ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے
En
اب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

26۔ 1 یہ خود، پیغمبر پر الزام تراشی کرنے والے۔ یا حضرت صالح علیہ السلام، جن کو اللہ نے وحی و رسالت سے نوازا۔ غَدًا یعنی کل سے مراد قیامت کا دن یا دنیا میں ان کے لئے عذاب کا مقررہ دن۔