ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النجم (53) — آیت 50

وَ اَنَّہٗۤ اَہۡلَکَ عَادَۨ ا الۡاُوۡلٰی ﴿ۙ۵۰﴾
اور یہ کہ اسی نے پہلی قوم عاد کو ہلاک کیا۔ En
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا
En
اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

50۔ 1 قوم عاد اول اس لئے کہا کہ یہ ثمود سے پہلے ہوئی، یا اس لئے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے یہ قوم ہلاک کی گئی۔ بعض کہتے ہیں، عاد نامی دو قومیں گزری ہیں، یہ پہلی ہے جسے باد تند سے ہلاک کیا گیا جب کہ دوسری زمانے کی گردشوں کے ساتھ مختلف ناموں سے چلتی اور بکھرتی ہوئی موجود رہی۔