ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النجم (53) — آیت 39

وَ اَنۡ لَّیۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰی ﴿ۙ۳۹﴾
اور یہ کہ انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی اس نے کوشش کی۔ En
اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے
En
اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

39۔ 1 یعنی جس طرح کوئی کسی دوسرے کے گناہ کا ذمے دار نہیں ہوگا، اسی طرح اسے آخرت میں اجر بھی انہی چیزوں کا ملے گا، جن میں اس کی اپنی محنت ہوگی۔