ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الطور (52) — آیت 9

یَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا ۙ﴿۹﴾
جس دن آسمان لرزے گا، سخت لرزنا۔ En
جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر
En
جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

9۔ 1 مور کے معنی ہیں حرکت و اضطراب، قیامت والے دن آسمان کے نظم میں جو اختلال اور ستارے و سیاروں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے جو اضطراب واقع ہوگا، اس کو ان الفاظ سے تعبیر کیا گیا ہے، اور یہ مذکورہ عذاب کے لئے ظرف ہے۔ یعنی عذاب اس روز واقع ہوگا جب آسمان تھر تھرائے گا اور پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ کر روئی کے گالوں اور ریت کے ذروں کی طرح اڑ جائیں گے۔