ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الطور (52) — آیت 25
وَ اَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۲۵﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور ان کے بعض بعض پر متوجہ ہوں گے، ایک دوسرے سے سوال کرتے ہوں گے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

25۔ 1 ایک دوسرے سے دنیا کے حالات پوچھیں گے کہ دنیا میں وہ کن حالات میں زندگی گزارتے اور ایمان و عمل کے تقاضے کس طرح پورے کرتے رہے۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل