ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الذاريات (51) — آیت 9

یُّؤۡفَکُ عَنۡہُ مَنۡ اُفِکَ ﴿ؕ۹﴾
اس (قیامت) سے وہی بہکایا جاتا ہے جو (پہلے سے) بہکایا گیا ہے۔ En
اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے
En
اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے جو پھیر دیا گیا ہو En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

9۔ 1 یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے، یا حق سے یعنی بعث و توحید سے یا مطلب ہے مذکورہ اختلاف سے وہ شخص پھیر دیا گیا جسے اللہ نے اپنی توفیق سے پھیر دیا، پہلے مفہوم میں ذم ہے اور دوسرے میں مدح۔