ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الذاريات (51) — آیت 8

اِنَّکُمۡ لَفِیۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍ ۙ﴿۸﴾
کہ بلا شبہ تم یقینا ایک اختلاف والی بات میں پڑے ہوئے ہو۔ En
کہ (اے اہل مکہ) تم ایک متناقض بات میں (پڑے ہوئے) ہو
En
یقیناً تم مختلف بات میں پڑے ہوئے ہو En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

8۔ 1 یعنی اے اہل مکہ! تمہارا کسی بات میں آپس میں اتفاق نہیں ہے۔ ہمارے پیغمبر کو تم میں سے کوئی جادو گر، کوئی شاعر، کوئی کاہن اور کوئی جھوٹا کہتا ہے۔ اسی طرح کوئی قیامت کی بالکل نفی کرتا ہے، کوئی شک کا اظہار، علاوہ ازیں ایک طرف اللہ کے خالق اور رازق ہونے کا اعتراف کرتے ہو، دوسری طرف دوسروں کو بھی معبود بنا رکھا ہے۔