ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الذاريات (51) — آیت 7

وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُبُکِ ۙ﴿۷﴾
قسم ہے آسمان کی جو راستوں والا ہے! En
اور آسمان کی قسم جس میں رسے ہیں
En
قسم ہے راہوں والے آسمان کی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

7۔ 1 دوسرا ترجمہ، حسن جمال اور زینت و رونق والا کیا گیا ہے چاند، سورج ستارے و سیارے، روشن ستارے، اس کی بلندی اور وسعت، یہ سب چیزیں آسمان کی رونق وزینت اور خوب صورتی کا باعث ہیں