ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الذاريات (51) — آیت 31

قَالَ فَمَا خَطۡبُکُمۡ اَیُّہَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ ﴿۳۱﴾
کہا تو اے بھیجے ہوئے (قاصدو!) تمھارا معاملہ کیا ہے؟ En
ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟
En
(حضرت ابرہیم علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

31۔ 1 یعنی اس بشارت کے علاوہ تمہارا اور کیا کام اور مقصد ہے جس کے لئے تمہیں بھیجا گیا ہے۔