ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الذاريات (51) — آیت 2

فَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًا ۙ﴿۲﴾
پھر ایک بڑے بوجھ (بادل) کو اٹھانے والی ہیں۔ En
پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں
En
پھر اٹھانے والیاں بوجھ کو En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 وقر، ہر وہ بوجھ جسے کوئی جاندار لے کر چلے، حاملات، وہ ہوائیں ہیں جو بادلوں کو اٹھائے ہوئے ہیں یا پھر وہ بادل ہیں جو پانی کا بوجھ اٹھائے ہوتے ہیں جیسے چوپائے، حمل کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔