ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الذاريات (51) — آیت 14

ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَکُمۡ ؕ ہٰذَا الَّذِیۡ کُنۡتُمۡ بِہٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿۱۴﴾
اپنے جلنے کا مزہ چکھو، یہی ہے جسے تم جلدی مانگتے تھے۔ En
اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے
En
اپنی فتنہ پردازی کا مزه چکھو، یہی ہے جس کی تم جلدی مچا رہے تھے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

14۔ 1 فِتْنَۃ بمعنی عذاب یا آگ میں جلنا۔