ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الدخان (44) — آیت 59

فَارۡتَقِبۡ اِنَّہُمۡ مُّرۡتَقِبُوۡنَ ﴿٪۵۹﴾
پس انتظار کر،بے شک وہ بھی انتظار کرنے والے ہیں۔ En
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں
En
اب تو منتظر ره یہ بھی منتظر ہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

59۔ 1 تو عذاب الٰہی کا انتظار کر، اگر یہ ایمان نہ لائے۔ یہ منتظر ہیں اس بات کے کہ اسلام کے غلبہ و نفوذ سے قبل ہی شاید آپ موت سے ہمکنار ہوجائیں۔