ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الدخان (44) — آیت 18

اَنۡ اَدُّوۡۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰہِ ؕ اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿ۙ۱۸﴾
یہ کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو، بے شک میں تمھارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں۔ En
(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
En
کہ اللہ تعالیٰ کے بندوں کو میرے حوالے کر دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

18۔ 1 عِبَاد اللّٰہِ سے مراد یہاں موسیٰ ؑ کی قوم بنی اسرائیل ہے جسے فرعون نے غلام بنا رکھا تھا حضرت موسیٰ ؑ نے اپنی قوم کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ 18۔ 2 اللہ کا پیغام پہنچانے میں امانت دار ہوں۔