ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 86

اَئِفۡکًا اٰلِہَۃً دُوۡنَ اللّٰہِ تُرِیۡدُوۡنَ ﴿ؕ۸۶﴾
کیا اللہ کو چھوڑ کر گھڑے ہوئے معبودوں کو چاہتے ہو؟ En
کیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟
En
کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

86۔ 1 یعنی اپنی طرف سے گھڑ کے کہ یہ معبود ہیں، تم اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہو، درآں حالیکہ یہ پتھر اور مورتیاں ہیں۔