ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 78

وَ تَرَکۡنَا عَلَیۡہِ فِی الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿۫ۖ۷۸﴾
اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں اس کے لیے باقی رکھا۔ En
اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا
En
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

78۔ 1 یعنی قیامت تک آنے والے اہل ایمان میں ہم نے نوح ؑ کا ذکر خیر باقی چھوڑ دیا ہے اور وہ سب نوح ؑ پر سلام بھیجتے ہیں اور بھیجتے رہیں گے۔