ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 63

اِنَّا جَعَلۡنٰہَا فِتۡنَۃً لِّلظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۳﴾
بے شک ہم نے اسے ظالموں کے لیے ایک آزمائش بنایا ہے۔ En
ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے
En
جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

63۔ 1 آزمائش اس لئے کہ اس کا پھل کھانا بجائے خود ایک بہت بڑی آزمائش ہے۔ بعض نے اسے اس اعتبار سے آزمائش کہا کہ اس کے وجود کا انہوں نے انکار کیا کہ جہنم میں جب ہر طرف آگ ہی آگ ہوگی تو وہاں درخت کس طرح موجود رہ سکتا ہے؟ یہاں ظالمین سے مراد اہل جہنم ہیں جن پر جہنم واجب ہوگی۔