ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 160

اِلَّا عِبَادَ اللّٰہِ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۱۶۰﴾
مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔ En
مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)
En
سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

160۔ 1 یعنی اللہ کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کہتے جن سے وہ پاک ہے۔ یہ مشرکین ہی کا شیوہ ہے۔ یا یہ مطلب ہے کہ جہنم میں جنات اور مشرکین ہی حاضر کئے جائیں گے، اللہ کے مخلص (چنے ہوئے) بندے نہیں۔ ان کے لئے تو اللہ نے جنت تیار کر رکھی ہے۔