ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 157

فَاۡتُوۡا بِکِتٰبِکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۱۵۷﴾
تو لاؤ اپنی کتاب، اگر تم سچے ہو۔ En
اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو
En
تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

157۔ 1 یعنی عقل تو اس عقیدے کی صحت کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ کی اولاد ہے، اور وہ بھی مؤنث، چلو کوئی نقلی دلیل ہی دکھا دو، کوئی کتاب جو اللہ نے اتاری ہو، اس میں اللہ کی اولاد کا اعتراف یا حوالہ ہو؟