ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 146

وَ اَنۡۢبَتۡنَا عَلَیۡہِ شَجَرَۃً مِّنۡ یَّقۡطِیۡنٍ ﴿۱۴۶﴾ۚ
اور ہم نے اس پر ایک بیل دار پودا اگا دیا۔ En
اور ان پر کدو کا درخت اُگایا
En
اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت ہم نے اگا دیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

146۔ 1 یَقْطِیْنِ ہر اس بیل کو کہتے ہیں جو اپنے تنے پر کھڑی نہیں ہوتی، جیسے لوکی، کدو وغیرہ کی بیل اس چٹیل میدان میں جہاں کوئی درخت تھا نہ عمارت۔ ایک سایہ دار بیل اگا کر ہم نے ان کی حفاظت فرمائی۔