ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 124

اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۲۴﴾
جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ؟ En
جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
En
جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

124۔ 1 یعنی اس کے عذاب اور گرفت سے، کہ اسے چھوڑ کر تم غیر اللہ کی عبادت کرتے ہو۔