ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 107

وَ فَدَیۡنٰہُ بِذِبۡحٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۰۷﴾
اور ہم نے اس کے فدیے میں ایک بہت بڑا ذبیحہ دیا۔ En
اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا
En
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

17۔ 1 یہ بڑا ذبیحہ ایک مینڈھا تھا جو اللہ تعالیٰ نے جنت سے حضرت جبرائیل ؑ کے ذریعے سے بھیجا (ابن کثیر) اسماعیل ؑ کی جگہ اسے ذبح کیا گیا اور پھر سنت ابراہیمی کو قیامت تک قرب الٰہی کے حصول کا ایک ذریعہ اور عید الاضحٰی کا سب سے پسندیدہ عمل قرار دے دیا گیا۔