اور کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اس پر قادر نہیں کہ ان جیسے اور پیدا کر دے؟ کیوں نہیں اور وہی سب کچھ پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
En
بھلا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ (ان کو پھر) ویسے ہی پیدا کر دے۔ کیوں نہیں۔ اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اور علم والا ہے
81۔ 1 یعنی انسانوں جیسے مطلب انسانوں کا دوبارہ پیدا کرنا جس طرح انہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا، آسمان و زمین کی پیدائش سے انسانوں کو دوبارہ پیدا کرنے پر استدلال ہے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا (لَخَلْقُالسَّمٰوٰتِوَالْاَرضِاَکْبَرُمِنْخَلْقِالنَّاسِ) (اَوَلَمْيَرَوْااَنَّاللّٰهَالَّذِيْخَلَقَالسَّمٰوٰتِوَالْاَرْضَوَلَمْيَعْيَبِخَلْقِهِنَّبِقٰدِرٍعَلٰٓياَنْيُّـحْيِۦالْمَوْتٰى ۭ بَلٰٓياِنَّهٗعَلٰيكُلِّشَيْءٍقَدِيْرٌ) 46۔ الاحقاف:33) ' آسمان و زمین کی پیدائش (لوگوں کے نزدیک) انسانوں کی پیدائش سے زیادہ مشکل کام ہے '۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔