ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ يس (36) — آیت 24

اِنِّیۡۤ اِذًا لَّفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۲۴﴾
یقینا میں تو اس وقت ضرور کھلی گمراہی میں ہوں گا۔ En
تب تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہوگیا
En
پھر تو میں یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

24۔ 1 یعنی اگر میں بھی تمہاری طرح اللہ کو چھوڑ کر ایسے بےاختیار اور بےبس معبودوں کی عبادت شروع کر دوں، تو میں بھی کھلی گمراہی میں جا گروں گا۔ یا ضلال یہاں حسران کے معنی میں ہے، یعنی یہ تو نہایت واضح خسارے کا سودا ہے۔