ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ فاطر (35) — آیت 16

اِنۡ یَّشَاۡ یُذۡہِبۡکُمۡ وَ یَاۡتِ بِخَلۡقٍ جَدِیۡدٍ ﴿ۚ۱۶﴾
اگر وہ چاہے تو تمھیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے۔ En
اگر چاہے تو تم کو نابود کردے اور نئی مخلوقات لا آباد کرے
En
اگر وه چاہے تو تم کو فنا کردے اور ایک نئی مخلوق پیدا کردے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

16۔ 1 یہ بھی اس کی شان بےنیازی ہی کی ایک مثال ہے کہ اگر وہ چاہے تو تمہیں فنا کے گھاٹ اتار کے تمہاری جگہ ایک نئی مخلوق پیدا کر دے، جو اس کی اطاعت گزار ہو، اس کی نافرمان نہیں یا یہ مطلب ہے کہ ایک نئی مخلوق اور نیا عالم پیدا کر دے جس سے تم ناآشنا ہو۔